اچھے ، بُرے کا مکمل ادراک ، اے پی ایس کا کیس الگ ہے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو اچھے اور برے کے متعلق باخوبی جانتی ہے ، اے پی ایس کے بچوں کو قتل کرنے کا کیس الگ ہے۔
وفاقی وزیر نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالمی منظر نامہ بدل رہا ہے ، آئندہ کی سیاست گہرے پانیوں کی ہوگی ، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی ہے ، افغانستان میں قیام امن چاہتے ہیں اور اس حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں ، ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی بھارت سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
جو بائیڈن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر جوبائیڈن کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے ، کوئی ہمارے ملک آئے تو بسم اللہ، نہ آئے تو اسلام علیکم،امریکی عوام افغانستان کی صورتحال سے بے خبر ہیں ، بائیڈن خود اپنے لوگوں کو جواب دے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا رواں ہفتے چیئرمین نیب کے تقرر کا فیصلہ ہوجائے گا، وزیراعظم کو مہنگائی کی فکر ہے، مسلم لیگ ن کنویں کی مینڈک ہے ، پیپلزپارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر سوار ہوگئی ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر بات ہورہی ہے۔
