عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان بننے کیلئے سرگرم

بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بننے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں‌۔

بی اے پی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو اب کے وزیراعلیٰ بلوچستان بننے کے حوالے سے ان کے قریبی ساتھی اور صوبائی وزیر نے جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع سے اہم ملاقات کی اور سی ایم بلوچستان جام کمال کو عہدے سے ہٹانے کے لئے مدد طلب کی۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر نے جام کمال کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بنوانے میں تعاون کے لیے کہا ہے لیکن مولانا عبدالواسع نے اس حوالے سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر عبدالقدوس بزنجو اور ناراض لوگ جام کمال کو ہٹانے کیلئے سنجیدہ ہیں تو پہلے وزارتوں سے استعفی دیں۔

Back to top button