اکشے کمار کی نئی فلم ’’بیل باٹم‘‘ کو پابندیوں کا سامنا

حقائق سے ہٹ کر منظر کشی کرنے کی وجہ سے بالی ووڈ  سٹار اکشے کمار کی نئی فلم باٹم بیل پر بھارت سمیت دیگر خلیجی ممالک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ’بیل باٹم‘ میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے الزام میں بولی وڈ فلموں کی اہم ترین مارکیٹوں میں شمار ہونے والے ممالک سعودی عرب، قطر اور کویت نے اس پر پابندی عائد کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینوں خلیج ممالک نے فلم میں حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنے کی وجہ سے اس پر پابندی عائد کی۔رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی فلم کے آخری حصے میں بھارت کے ہائی جیک ہونے والے طیارے کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس میں اماراتی وزارت دفاع کا کردار بھی دکھایا گیا ہے۔

ساتھ ہی فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہائی جیک ہونے والے طیارے کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس نے تن تنہا ہوشیاری سے آزاد کروایا اور خلیجی ممالک کا اس میں کوئی کردار ہی نہیں۔حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنے کے الزامات کی وجہ سے ہی تینوں خلیجی ممالک نے فلم کو اپنے ممالک میں ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دی جب کہ ممکنہ طور پر دیگر عرب اور مشرق وسطی ممالک میں بھی اس کی نمائش پر پابندی لگائی جائے گی۔

فلم میں عرب افراد کو بھی قدرے غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے جب کہ دیگر پڑوسی ممالک کو بھی معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔’بیل باٹم‘ کی کہانی 1980 کے بعد بھارت میں اٹھنے والی سکھ افراد کی آزادی پسند تحریک ’خالصتان‘ کے جنگجووں کی جانب سے مقامی طیارے کو ہائی جیک کرنے کے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے۔

سکھ آزادی پسند جنگجووں نے 1984 میں دہلی سے امرتسر جانے والی انڈین ایئرلائن کی پرواز کو ہائی جیک کرلیا تھا۔فلم میں اکشے کمار کمار نے بھارتی خفیہ ادارے ’را‘ کے ماہر جاسوس ’بیل باٹم‘ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ وانی کپور ان کی اہلیہ اور ہما قریشی ان کی ساتھی کے روپ میں دکھائی دیتی ہیںرنجیت  ایم تواری کی ہدایت کردہ فلم میں لارا دتہ اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے روپ میں دکھائی دیتی ہیں۔

Back to top button