ایرانی بارڈر سےگوادر تک گیس پائپ لائن بچھانے کے فیصلے کی توثیق

گزشتہ دنوں پاکستان نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا اور کابینہ توانائی کمیٹی نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک 81 کلومیٹرپائپ لائن بچھانے کی منظوری دی تھی۔تاہم اب نگران کابینہ نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک پائپ لائن بچھانے کی توثیق کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران کابینہ نے کابینہ کمیٹی کے ایرانی بارڈر سے گوادر تک  81 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔نگران کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے فیصلے کی توثیق کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پائپ لائن بچھانے سے پاکستان 18 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی سے بچ جائے گا جبکہ ایل این جی کے مقابلے میں ایران سے 750 ملین کیوبک فٹ گیس انتہائی سستی ملےگی۔

Back to top button