مردان: دہشتگردوں سے مقابلے میں ایس پی شہید، 2 اہلکار زخمی

مردان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس پی اعجاز خان شہید ،2اہلکارزخمی ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مردان کے علاقے زڑہ متہ میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادر مارا گیا۔

Back to top button