ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.ایرانی کمانڈر کی نمازِ جنازہ کے موقع پر لاکھوں سوگواران ان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود تھے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں ان کے ہمراہ ایران کے صدر حسن روحانی سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔قاسم سلیمانی کے جسدِ خاکی کو بعدازاں ایران کے جنوبی شہر کرمان منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
خیال رہے کہ 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ پڑھائی،نماز جنازہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ہمراہ حسن روحانی سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے،ایرانی کمانڈر کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای آبدیدہ ہوگئے.ایرانی عوام نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے پرچم بھی نذر آتش کیے.ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا جسد خاکی 5 جنوری کو ایران منتقل کیا گیا تھا.

5e1310b2cbe6b

5e13109e0cb4e

5e1310b3291dd

5e1310a8c24e2

5e1310b2a741a

5e13109208477

5e131091d2b3b

5e1310bcdac5b

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button