ایران سے اسمگلنگ کے سبب بلوچستان میں سریے کی صنعت تباہ

ایران سے اسمگلنگ کی وجہ سے بلوچستان میں سریا بنانے والی صنعت تباہ ہوگئی ہے جس کے سبب ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے۔

 سریا تیار کرنے والے اداروں کی ایسوسی ایشن (پی اے ایل ایس پی) کے سیکریٹری جنرل واجد بخاری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر مطلع کیا کہ بلوچستان میں فروخت ہونے والا 80 فیصد سریا ایران سے بذریعہ اسمگلنگ، مس ڈیکلیئریشن اور انڈر انوائسنگ آرہا ہے۔سیکیورٹی کی کمزور نگرانی کی وجہ سے اسمگل شدہ سریا اب لاہور، کراچی اور دیگر شہروں تک پہنچ چکا ہے۔واجد بخاری نے بتایا کہ ایران اور افغانستان سے تقریبا 5 لاکھ ٹن سریا اسمگل ہو کر پاکستان کے مختلف حصوں میں آتا ہے، جو مقامی مینوفیکچررز کے لیے شدید جھٹکا ہے۔

Back to top button