ایران نے وائٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دیدی

ایران نے وائٹ ہاوس پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکا کو خبرادر کیا ہے کہ خطے میں امریکی مفادات پر بھی زبردست جوابی حملے کیے جائیں گے۔
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا کی جانب سے نشانہ بنانے کے بعد بڑھنے والے کشیدگی کے باعث امریکا اور ایران ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ان کی تنصیبات نشانے پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے ثقافتی مقامات پر حملوں کی دھمکی کے بعد ایران نے بھی امریکا کے وائٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ساتھ ہی ایران نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی مفادات پر زبردست جوابی حملے کیے جائیں گے۔ ایران کے رکن اسمبلی ابو الفضل ابو ترابی نے دھمکی دی ہے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی سرزمین پر حملہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم وائٹ ہاؤس پر بھی حملے کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس طاقت ہے اور ہم مناسب وقت پر ضرور جواب دیں گے۔
جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے کے منتظمین نے مشہد میں لوگوں سے اپیل کی کہ ہر ایرانی ایک ڈالر عطیہ دے، جس سے 80 ملین ڈالر کی رقم اکٹھی ہوجائے گی۔ ایرانی رکن اسمبلی ابوالفضل ابوترابی نے اپنی پارلیمنٹ کے اوپن سیشن میں دھمکی دی ہے کہ امریکا کی سرزمین پر ٹرمپ کو جواب دینے کیلئے وائٹ ہاؤس پر حملہ کریں گے۔ ٹرمپ نے ایران کی مختلف 52 تنصیبات کونشانہ بنانے کی دھمکی دی جس پر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے بھی امریکا کو دھمکی دی ہے ہم امریکا کے مختلف جگہوں پر 35 اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button