علی ظفر کے ‘لیلیٰ و لیلیٰ’ نے ریکارڈ بنا لیا

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کے حال ہی میں سامنے آئے گانے ‘لیلیٰ و لیلیٰ’ نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
گلوکار نے پسماندہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا وعدہ مکمل کرتے ہوئے ان کے ساتھ گانے کی ویڈیو جاری کی تھی اور اب اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ایک کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔
گانے کے نئے ریکارڈ کے بارے میں خود علی ظفر نے آگاہ کیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسے شیئر کیا۔
So amazing to see that Laila o Laila has crossed 10Millon views on YouTube and is winning hearts! ❣️
More power to collaboration and new talent!
YouTube Link: https://t.co/zd7fyqSeZ1#alizafar #LailaOLaila— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 4, 2020
ویڈیو کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا اور شائقین نے عروج فاطمہ کی آواز کی تعریف بھی کی تھی۔ عروج فاطمہ اور علی ظفر نے ماضی کے مقبول لوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش کرکے اپنے مداحوں کو تحفہ دیا تھا۔
https://www.instagram.com/p/B67_qiplAW_/?utm_source=ig_web_copy_link
خیال رہے کہ ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو سب سے پہلے بلوچ لوک گلوکار استاد فیض محمد بلوچ نے گایا تھا جب کہ اسے ایرانی نژاد سویڈن کے بلوچی، پارسی و پشتو گلوکار روستم میر لاشاری نے بھی کوک اسٹوڈیو کے لیے گایا تھا۔ تاہم پرانے گانوں کے مقابلے علی ظفر اور عروج فاطمہ کے گانے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے خوبصورت نظاروں کو شامل کرکے اسے منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔
