ایف آئی اےڈرائیورکی درخت سےلٹکی ہوئی لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا کہنا ہےکہ اسےاسلام آباد میں ایک درخت سےوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈرائیورکی لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔
درخت سےلٹکی ہوئی شخص کی لاش مارگلہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیکٹرجی-2/9 میں ابن سیناروڈ کےبالمقابل گرین ایریا سے ملی۔ واقعےسےمتعلق ذرائع کوحاصل ہونےوالی معلومات سےظاہرہوتا ہے کہ متوفی ایف آئی اے میں بطوراسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) ڈرائیورکام کرتا تھا۔ علاوہ ازیں پولیس نےلاش کواپنی تحویل میں لےکرموت کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ خودکشی یا قتل دونوں پہلوؤں سے معاملےکی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس حوالےسےاسلام آباد پولیس کےترجمان کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ متوفی سیکٹرجی 2/9 کا رہائشی تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ جیسے ہی درخت پر لٹکی لاش کی اطلاع ملی اسٹیشن ہاؤس افسرمارگلہ اورہومی سائڈ یونٹ کےافسران جائےوقوع پرپہنچ گئے۔
بعد ازاں مزید کارروائی شروع کرنےسےقبل متوفی کی لاش کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button