اسکائی ڈائیورہزاروں فٹ بلندی سےزمین پرگرکرجاں بحق

تھائی لینڈ میں اسکائی ڈائیورپیراشوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے ہزاروں فٹ بلندی سے گرکرہلاک ہوگیا۔
اسٹیفن ایریکسن کی عمر30 سال تھی اوروہ ڈنمارک کا رہائشی تھا جس نے چونبوری کے ضلع سری رچا میں اسکائی ڈائیونگ کیلئے جہاز سے چھلانگ ماری لیکن اُس کا پیراشوٹ نہ کھل سکا اور وہ ہزاروں فٹ کی بلندی سے زمین پر آگرا۔
وہاں موجود بہت سے لوگوں نے یہ حادثہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، اُن لوگوں کا کہنا تھا کہ اسٹیفن کا پیرا شوٹ کھلا تھا مگر وہ پوری طرح کھلنے میں ناکام رہا تھا اوروہ ہوا میں بے قابو ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیفن کے نیچے گرنے سے پہلے ہی اُس کے دوست وغیرہ وہاں پر امداد کے لیے پہنچ گئے تھے تاہم وہ اسے بچا نہیں سکے۔جب اسٹیفن زمین پر گرا تواُس کا منہ خون میں اٹا ہوا تھا اور اُس کی ناک سے بھی خون نکل رہا تھا۔
اسٹیفن کو فوری طبی امداد دی گئی اوراُسے مقامی اسپتال لے جایا گیا مگراسٹیفن زخموں کی تاب نہ لا کرکچھ ہی دیرمیں چل بسا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button