ایف آئی اے نے شعیب اختر کو طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق شعیب اختر کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے طلب کیا ہے۔ ‏ذرائع کا بتانا ہے کہ شعیب اختر کو 5 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں شعیب اختر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔‏ تفضل رضوی نے مؤقف اختیار تھا کیا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط الفاظ استعمال کیے۔
درخواست میں تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ‏ شعیب اختر نے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور کیریئر کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button