ایل پی جی کی قیمت میں پھراضافہ ،10روپے فی کلو مہنگی

لاہورمیں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 120روپے اورکمرشل سیلنڈر450 روپے مہنگا ہو گیا۔
ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی،صارفین مہنگی ایل پی جی خرید نے پرمجبور ہے۔ ایل پی جی کی رواں ماہ کے لیےقیمت 256 روپے مقرر ہے جبکہ مافیا ایل پی جی 320 سے 330 روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے۔
