ایمان مزاری کی گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازمی قرار

ہائی کورٹ نے بغیر عدالت کو آگاہ کیے ایمان مزاری کی کسی کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے۔
