ایمبولینسز پراسرائیلی حملوں سے خوفزدہ ہوں،سیکرٹری یو این

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایمبولینسز پر اسرائیلیوں پر حملوں پر خوف کا اظہا رکیا ہے۔الشفا اسپتال کے باہر ایمبولینس کے قافلے پر اسرائیلی حملے سے انتہائی خوف زدہ ہوں۔اسپتال کے باہر لاشوں کو پڑے ہوئے دیکھنا بہت خوفناک ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فوری طور پر تنازع کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہےکہ الشفا اسپتال کے باہر ایمبولینس پر حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سابق یونانی وزیر خزانہ نے کہا ہےکہ غزہ میں ایمبولینس پرحملہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، ایمبولینس پر حملےکے بعد کوئی اسرائیل پر جنگی جرائم عائد کرنے کیلئےعالمی فوجداری عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائےگا۔
