ایمن اور منال نے اپنے شوہروں کو کیسے کنفیوژ کیا؟

پاکستانی معروف اداکارائیں، جڑواں بہنیں، ایمن خان اور منال خان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل ہے، دونوں نے میچنگ کپڑے پہن کر اپنے شوہروں کو کنفیوژ کر دیا۔جڑواں بہنوں ، ایمن خان اور منال خان نے جہاں اپنے مداحوں کو اپنی ایک جیسی شکل و صورت سے تذبذب کا شکار کر رکھا ہے، وہیں اب اِن کے شوہر بھی بڑی مشکل میں ہیں۔
ایمن اور منال خان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہنوں نے ایک جیسے، میچنگ ڈریس پہنے ہوئے ہیں اور اپنے شوہروں کے تبصرے سُن کر خوب ہنس رہی ہیں۔اس ویڈیو میں منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ اس وقت دونوں بہنوں میں اپنی اہلیہ کو پہچان نہیں پا رہے۔احسن محسن کہتے ہیں کہ اِنہیں پتہ نہیں چل رہا کہ وہ ان دونوں میں سے سب سے زیادہ نفرت کس سے کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ منال اور احسن محسن 8ستمبر 2021کو کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان 2 سال تک تعلقات رہے تھے تاہم فروری 2021میں محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائن ڈے) پر دونوں نے رومانوی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد ان کی منگنی کی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں۔
بعد ازاں منال خان اور احسن محسن اکرام نے 18 مئی 2021 کو بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کیا تھا، اس وقت بھی خیال کیا گیا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی تاہم فروری اور مئی میں دونوں نے منگنی نہیں کی تھی تاہم 11 جون 2021 کو انہوں نے باضابطہ طور پر منگنی کی تقریب منعقد کی تھی جس میں متعدد شوبز شخصیات شریک ہوئی تھیں۔
دوسری طرفطویل عرصہ سے ٹی وی سکرین سے غائب ہونے والی اداکارہ ایمن نے حال ہی میں ایک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی کے دنیا میں آنے کے بعد ان کی ترجیحات بدل گئی ہیں، اب اداکاری ان کی ترجیح نہیں رہی ہے۔مداحوں کو ایمن کو ٹی وی سکرین پر دیکھے ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ان کا واپسی کا بھی کوئی ارادہ نہیں، حال ہی میں ایمن خان ایک شو میں بطور مہمان نمودار ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح ان کی بیٹی امل منیب کی آمد نے زندگی کے بارے میں ان کا نقطہ نظر بدل دیا ہے۔ایمن نے مزید کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں اور ان کا فیشن بزنس ہی اتنا اچھا چل رہا ہے کہ انہیں اداکاری میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔اگرچہ ایمن خان کافی عرصے سے ٹیلی ویژن سکرین سے دور ہیں تاہم ایمن خان اکثر انسٹا گرام کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ذاتی تصاویر اور روزمرہ کے معمولات کو اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے شہرت حاصل کی، اور تیزی سے مقبولیت کے زینے طے کیے مگر پھر اچانک انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ایمن خان کا پہلا ڈرامہ سیریل میری بیٹی اور من کے موتی 2013 میں ریلیز ہوئے، اداکارہ کے 2014 میں ریلیز ہونے والے ڈرامے جورو کا غلام، ڈائجسٹ رائٹر شامل تھے، اداکارہ کے 2015 کے دوران ڈراموں گلہ کیس سے کریں، بے قصور، خاتون منزل کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
