این اے 133:امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ
صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے 11 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔
اسی سی پی کی فہرست کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز کو شیر اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل کو تیر کا نشان الاٹ کیا گیا۔
فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ جماعت ک رکن غلام فاطمہ گیلانی کو گھنٹی، پی ٹی آئی کے عبد العزیز کو پگڑی اور 7 آزاد امیدواروں کو بھی دیگر انتخابی نشان الاٹ کیے گئے ہیں۔
حلقہ این اے 133 سے پی ٹی آئی کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے اور فیصلے کے خلاف انھوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
