خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد کی جائے گی : ایرانی خبر ایجنسی

 

 

 

ایرانی خبر ایجنسی نے کا کہناہے کہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد کی جائے گی۔

ایرانی خبر ایجنسی کےمطابق شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا حتمی وقت تاحال مقرر نہیں کیا گیا،متعلقہ ہیڈکوارٹرز تدفین اور نماز جنازہ سے متعلق تفصیلات کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ایران سے دو تین روز میں معاہدہ ہوسکتا ہے : صدر ٹرمپ

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر شدید بمباری کی تھی جس میں وہ شہید ہوگئے تھے جب کہ ایرانی میڈیا نے بمباری کے اگلے روز رہبر اعلیٰ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کےبعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیاتھا کہ 28 فروری کو بمباری والے روز وہ بھی خامنہ ای کے دفتر میں موجود تھے۔

 

Back to top button