بابر کی سنچری، پشاور زلمی کا اسلام آباد کو فتح کیلئے 202 رنز کا ہدف

کپتان بابراعظم کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو فتح کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا ہے، بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پشاور زلمی کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ زلمی کو پہلا نقصان  صائم ایوب کی صورت میں ہوا جو 38 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور 77 رنز تھا۔زلمی کی دوسری اور تیسری وکٹ جلد ہی اس وقت گر گئی جب محمد حارث اور حسیب اللہ خان بالترتیب صفر اور دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاؤل ولٹر 19، رؤمن پاؤل آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان دو جبکہ نسیم شاہ اور سلمان آغا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے رواں سیزن میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔رواں سیزن میں پشاور زلمی چار جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تین میچز کھیل چکی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں جب کہ بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔

Back to top button