باجوڑ:دہشتگردوں کے حملے میں دو جوان شہید، حملہ آور ہلاک

کے پی کے ضلع باجوڑ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا، جبکہ حملہ کرنے والا دہشتگرد مارا گیا، حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی 33 سالہ نائیک تاج محمد اور مالاکنڈ کے 30 سالہ لانس نائیک امتیاز خان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 15 اور 16 نومبر کی رات کو باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
