باز آجائیں! ہمیں علم ہے پینا فلیکس کہاں تیار کروائے گئے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف لگنے والے بینرز کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں علم ہے پینافلیکس اور بینرز کہاں تیار کروائے گئے، سیاسی اختلاف میں آپ تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں۔
سابق وزیر ریلوے نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مفت مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے باز آجائیں اور اپنے گھر کو نفرت، انتقام اور دشمنی کی آگ میں جلا کر بھسم نہ کریں۔ قبل ازیں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے قومی اسمبلی میں متنازع بیان دینے پر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ن لیگی رہنما ایاز صادق کے خلاف بینرز آویزاں کردیے گئے، چند روز قبل قومی اسمبلی میں اس وقت انتہائی سنگین صورت حال دیکھنے میں آئی جب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے اس سال فروری میں پاکستان کی طرف سے گرائے گئے بھارتی طیاروں اور اس کے نتیجے میں حراست میں لیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے بارے میں ایک متنازع بیان سامنے آیا، جس کے بعد سے نا صرف سیاسی بلکہ عسکری حلقوں میں بھی اس پر انتہائی تشویش پائی جارہی ہے، اب دیکھا گیا ہے کہ آج لاہور کی مشہور مال روڈ کے علاوہ شادمان، چیئرننگ کراس اور دیگر مختلف علاقوں میں بینرز اویزاں کیے گئے ، جن پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف نعرے درج کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالحکومت کے مزید علاقوں گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، کلب چوک اور دھرم پورہ میں صرف بینرز ہلی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف پینا فلیکس بھی لگائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button