بجلی کی قیمتوں میں 21 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 21 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، نیپرا قیمتیں بڑھانے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے درخواست میں کہا کہ اگست کے مہینے میں 13 ارب 63 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، بجلی کی مجموعی لاگت 137 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے بجلی کی لاگت 24 روپے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے نے کہا کہ ایران سے 20 روپے فی یونٹ بجلی در آمد کی گئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 20 روپے فی یونٹ رہی، 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔

Back to top button