بدفعلی کے الزام میں مفتی عزیز الرحمن سمیت بیٹوں پر فرد جرم عائد

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیز الرحمن سمیت بیٹوں پر فرد جرم عائد کر دی۔گرفتار مفتی عزیرالرحمان کو بیٹوں سمیت حفاظتی حصارِ میں لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم کے بیٹوں پر پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں‌ فرد جرم عائد کی گئی ہے ، عدالت نے کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

لاہور میں مدرسے جامعہ منظورالاسلام سے منسلک مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو میں وہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے دکھائی دیئے، جس کے بعد پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آرکے مطابق نوجوان صابر شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پرپولیس نے مقدمہ میں بدفعلی کرنے اور جان سے مارنے کی دفعات درج کی تھیں۔

تحقیقات شمالی چھاؤنی پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد مفتی عزیز الرحمان لاہور سے دوسرے شہر فرار ہو گئے تھے ، پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کیا۔

Back to top button