سمندری طوفان شاہین کی عمان اور ایران میں تباہی ، 9 جاں بحق

سمندری طوفان شاہین نے عمان اور ایران میں تباہی مچا دی ، پاکستانی مزدور سمیت نو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔عمان میں آنے والے سمندری طوفان شاہین سے ساحلی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ، اس دوران لینڈ سلائیڈنگ سے 2 پاکستانی سمیت 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے ائیرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ مرکزی شاہراہیں زیر آب آنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ، عمان میں حفاظتی تدابیر کے تحت 2 روز کی عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا تھا ، ایران میں طوفان کے باعث 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام معطل ہوگیا۔
طوفان شاہین کی 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے دونوں ممالک میں انفرااسڑیکچر کو بھی نققصان پہنچایا۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے بھی حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں ممالک نے ساحلی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔
