ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں ماہ کھیلے جانے والے میچ کی ٹکٹوں کی فروخت آن لائن شروع کی گئی تھی ، چند گھنٹوں بعد ہی ٹکٹس ختم ہوگئے تھے۔

گزشتہ رات 1500 درہم کے پریمیئم اور2600 درہم کے پلاٹینم ٹکٹ ہی باقی رہ گئے تھے تاہم پیر کی صبح ہونے تک یہ بھی ختم ہوگئے ، سوشل میڈیا پر شائقین کی بڑی تعداد بلیک میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں نظر آتی ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Back to top button