پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا سیل قائم

حکومت نے پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا ، تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیا گیا۔
عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء اور پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد تحقیقاتی سیل قائم کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی اور پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران پینڈورا پیرز میں شامل پاکستان شہریوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کو کامیاب پاکستان پروگرام اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی تفصیلی طور پر بریف کیا گیا۔
وزیراعظم معائنہ کمیشن کے تحقیقاتی سیل کو ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر کی معاونت حاصل ہوگی ، معائنہ کمیشن کا سیل آف شور کمپنیوں کے سرمائے کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کرے گا۔
