برطانوی شہری نے 14 ماہ قبل زمین میں دفن کیا پرانا کھانا کھا لیا

برطانوی شہری نے 14 ماہ قبل زمین میں دفن کیا پرانا کھانا کھا لیا
برطانیہ کے شہر یارکشائر کے ایک رہائشی میٹ نوڈن نے نومبر 2018 میں اپنی سالگرہ کے موقع پر کھانے کی ایک ڈیل منگوائی جس میں برگر، فرائز اور چاکلیٹ ملک شیک شامل تھا۔
میٹ نوڈن نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے کچھ عرصے بعد اس ڈیل کو اپنے دوست کے گارڈن میں گڑھا کھود کر دفنا دیا۔ میٹ نوڈن نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر بھی اس ڈیل کو نکال کر کھانے کی کوشش کی لیکن وہ یہ کام نہ کرسکا اور پھر وہ 14 ماہ بعد اپنی 41 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کےلیے اس کھانے کو نکال کر اسی ریسٹورینٹ میں لے گیا جہاں سے اس نے وہ ڈیل خریدی تھی۔
214313 6055754 updatesمیٹ ناڈن اس ڈیل کو کھانے کی ویڈیو اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی اور بتایا کہ وہ یہ کھانے سے بیمار بھی نہیں ہوئے۔
اس کے علاوہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برگر نم ہوچکا ہے، فرائز میں پھپھوندی لگ چکی ہے اور ملک شیک بھی گوندھے ہوئے آٹے کے مانند ہونے کے ساتھ سرمئی رنگ کا ہوگیا۔
میٹ ناڈن نے بوسیدہ کھانے کو کھاتے ہوئے اس بات کا اقرار بھی کیا کہ فرائز بہت زیادہ خطرناک تھیں اور اس میں سے نمی بلکل ختم ہوگئی تھی جب کہ ملک شیک کا ذائقہ بھی بہت عجیب تھا، کھانے کا کچھ حصہ بہت عجیب تھا مگر یہ اتنا برا نہیں جتنا میں سمجھ رہا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برگر اتنا بُرا نہیں تھا البتہ یہ نمی کے باعث گیلا ہوگیا تھا اور اس کا ذائقہ بھی وہ نہیں رہا تھا۔
میٹ نوڈن کا کہنا تھا کہ میں اپنے کالج کے زمانے سے اس طرح کے کھانے پینے کے چیلنجز کرتا رہتا ہوں اور ایسا کرنے سے میں بیمار بھی نہیں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button