برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر میں مبتلا

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر میں مبتلا ہوگئیں ،ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کہ کینسرکی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں ان کے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی تھی۔ان کا کہناتھاکہ وہ کینسر کا علاج کروا رہی ہیں۔ ابھی علاج کے ابتدائی مراحل میں ہیں،یہ دو مہینے ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل رہے ہیں، لیکن میرے پاس ایک بہترین طبی ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا، جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔
