توند”پیٹ“نکلنے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

ماہرین صحت نے توند”پیٹ“نکلنے کی بڑی وجہ سگریٹ نوشی کو قرار دیدیا۔

پیٹ کا باہر نکلنا کس فرد کو پسند ہوتا ہے کیونکہ اس سے شخصیت بدنما محسوس ہونے لگتی ہے۔اب انکشاف ہوا ہے کہ ایک بہت عام عادت سے آپ کی توند نکلنے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اور وہ عادت ہے تمباکو نوشی۔یہ بات سویڈن میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

واضح رہے کہ توند کی چربی جسمانی چربی کی سب سے خطرناک قسم ہوتی ہے کیونکہ یہ بہت اہم اعضا کو ڈھانپ لیتی ہے۔اس چربی کے نتیجے میں امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر سنگین طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔پیٹ اور کمر کے گرد جمع ہونے والی چربی کو طبی زبان میں ورسیکل فیٹ کہا جاتا ہے۔

Back to top button