برطانوی فرم براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے

برطانوی فرم براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ براڈ شیٹ کو تقریباً 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں، جب کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔
براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنےکی درخواست عدالت سے واپس لینے پر لیگل فیس کے اخراجات کی مد میں ادا کی ہے۔ کوئن کونسل کا کہنا ہےکہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پاؤنڈ ادا کیے۔ دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہےکہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سے گزرنے کے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔
واضح رہےکہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانے کےلیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button