برطانیہ کی جیلیں بھر گئیں،قیدیوں کی رہائی شروع

برطانیہ کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے پر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  برطانوی حکام کاکہنا ہے کہ 40فیصد سزامکمل کرنےوالے قیدیوں کو رہا کیاجائے گا تاکہ جیلوں میں مزید گنجائش پیدا ہو۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کی لیبر حکومت ستمبر سے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کا عمل شروع کردے گی ۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں مزید صرف 700 مرد قیدیوں کی گنجائش باقی ہے جو ممکنہ طور پر  آئندہ چند ہفتوں میں ختم ہوجائے گی۔

حکام کاکہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی ستمبر سے شروع ہوگی اور ابتدائی طورپر تقریباً ساڑھے 5 ہزار  قیدی رہا کیے جائیں گے۔

Back to top button