سکاٹ لینڈ میں متعدد وہیل مچھلیاں ہلاک

 اسکاٹ لینڈ کے جزیرے میں 77 وہیل مچھلیاں پھنس کر ہلاک ہوگئیں۔

روپورٹ کے مطابق جزیرے سانڈے پر پائلٹ وہیل کو پھنسا دیکھا گیا جس کی اطلاع مقامی افراد نے  برٹش ڈرائیورز مرین لائف ریسکیو کو دی۔

ریسکیو نے بتایا کہ صبح پائلٹ وہیل مچھلیوں کے پھنسنے کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم ساحل پر پہنچ گئی۔وہیل مچھلیاں کئی گھنٹوں سے ساحل پر پھنسی ہوئیں تھیں۔ جس کی وجہ سے زیادہ تر کی موات واقعہ ہوچکی تھی ، 77 میں سے صرف 12  مچھلیاں زندہ تھیں جنہیں میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دے کر بچانے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی۔

Back to top button