طالبات کو چوہوں نے کاٹ لیا

بھارت میں انوکھا واقعہ،لڑکیوں کے ہاسٹل میں چوہوں نے 9طالبات کو کاٹ کر زخمی کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ میں لڑکیوں کےہاسٹل میں چوہے کے کاٹنے کا واقعہ ہوا۔
انتظامیہ کے مطابق طالبات اپنے کمرے میں سو رہی تھیں کہ چوہے انہیں کاٹ کر بھاگ گئے۔طالبات کو فوری طورپرطبی امداد دی گئی اور ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے چوہے کو بھگانے کیلئے صفائی بھی شروع کردی گئی۔
