برہنہ ویڈیوز لیک کرنے پر راکھی ساونت پکڑی گئیں

ممبئی پولیس نے بھارتی اداکارہ شرلن چوپڑا کی برہنہ ویڈیو لیک کرنے پر متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کو حراست میں لے لیا ہے، راکھی نے برہنہ ویڈیوز صحافیوں کو دکھائی تھیں جس پر ایکشن لیا گیا۔ حال ہی میں ایک مسلمان کے ساتھ اپنی شادی پبلک کرنے والی راکھی ساونت کو ممبئی کے امبولی تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا، راکھی ساونت 19 جنوری کو اپنی ڈانس اکیڈمی کا افتتاح کرنے والی تھیں مگر اس سے چند گھنٹے قبل ہی اداکارہ کو ایک پرانے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ راکھی ساونت کے خلاف بولڈ اور متنازع اداکارہ شرلن چوپڑا نے گزشتہ برس نومبر میں سائبر کرائم ایکٹ سمیت بدنام کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کروایا تھا، جس کی بنیاد پر راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا گیا۔ راکھی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک پریس کانفرنسز کے دوران صحافیوں کو شرلن چوپڑا کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر دکھا کر انہیں بدنام کیا اور ان کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال کیا تھا۔
شرلن چوپڑا نے راکھی ساونت کے خلاف گزشتہ برس امبولی تھانے میں مقدمہ دائر کروایا تھا، جس پر پولیس نے اب کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کو گرفتار کیا۔ راکھی ساونت کی گرفتاری کے حوالے سے شرلن چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 2022 میں امبولی تھانے میں راکھی ساونت کے خلاف ایک درخواست دی تھی، جس کی بنیاد پر اسی دن ہی پولیس نے راکھی ساونت کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق راکھی نے کئی صحافیوں کو ان کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر دکھائیں اور ساتھ ہی میڈیا کے سامنے ان کے لیے غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں جسم فروش قرار دیا۔ شرلن کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت نے میڈیا کے سامنے جھوٹا دعویٰ کیا کہ شرلن چوپڑا کو ماضی میں پولیس جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے جس پر امبولی پولیس نے تحقیق کی اور راکھی ساونت کے دعوے جھوٹے نکلنے پر ہی اداکارہ کو گرفتار کیا گیا۔
شرلن چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی فلم ساز ساجد خان اور راج کندرا کے خلاف جنسی ہراسانی کی بات کرتی ہیں تو راکھی ساونت انہیں بچانے آ جاتی ہیں اور کہتی ہیں وہ دونوں ان کے بھائی ہیں، اس لیے ان کے خلاف کوئی بھی سچ نہ بولیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں شرلن چوپڑا فرح خان کے بھائی ساجد خان اور راج کندرا پر سنگین الزامات عائد کر چکی ہیں، اداکارہ ان دونوں شخصیات پر جنسی ہراسانی اور پورن ویڈیوز شوٹ کروانے کے لیے بلیک میلنگ کرنے کے الزامات بھی لگا چکی ہیں۔
