بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ تحائف سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالا انعام خان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔
مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔ بشریٰ بی بی کہتی ہیں: ہیلو، جس پر انعام خان: السلام علیکم کہتا ہے،بشریٰ بی بی: وعلیکم السلام، یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں، آپ نے اسفر کو کہا تھا کہ ان کی تصویریں کھینچ کر بھیجو؟ اس پر انعام کہتا ہے: نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پھر کہتی ہیں تو کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے، گھر سے باہر سے جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟ انعام نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔بشریٰ بی بی پھر کہتی ہیں کہ انعام نے کہا ہے اور اس نے بھیج دی ہیں۔ اس کے بعد ہولڈ کا کہتی ہیں اور دوسرے بندے سے پوچھتی ہیں کہ آپ نے انعام کو بھیجی ہیں تصویریں؟ وہ کہہ رہا ہے مجھے نہیں بھیجیں، کس نے کہا تھا تصویریں کھینچنے کو؟ کس نے؟ کیوں؟ گھر کے اندر والی کسی چیز کی تصویر نہیں کھینچتے کیونکہ وہ میرے پاس آرہی تھی۔
مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی پھر کہتی ہیں کہ گھر سے جو باہر جاتی ہیں ان کی کھینچنی چاہیے، گھر کے اندر آنے والی چیز کی کون تصویر کھینچتاہے؟ کس چیز کا ثبوت؟ آپ کو کیا ضرورت ہے ثبوت دینے کی؟بشریٰ بی بی کسی دوسرے فرد سے مکالمہ کرتی ہیں کہ آپ نے مجھ سے پوچھا ہے؟ سوری کا کیا مطلب؟ تماشا بنایا ہوا ہےگھر کو؟ ایم ایس ہم پر اعتماد کرکے بھیج رہا ہے، آپ کون ہوتے ہیں تصویریں کھینچنے والے؟
سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی انعام سے مخاطب ہوتے ہوئے ہتی ہیں کہ اور تمہیں کیوں بھیجی ہیں اس نے تصویریں؟ اس پر انعام کہتا ہے کہ بی بی مجھے تصویریں آئی ہیں کہ ہم اندر دے رہے ہیں، بس آپ بی بی کو دے دیں، وہ جانیں۔بشریٰ بی بی پھر مخاطب ہوتی ہیں: کیا کرنا ہے تصویروں کا؟ ہم لوگوں نے کیا کرنا ہے تصویروں کا ؟ آج کے بعد تم گھر کے اندر نہیں آؤ گے، سمجھ آئی۔اس پر انعام کہتا ہے کہ ٹھیک ہے۔پھر بشریٰ بی بی غصے میں کہتی ہیں کہ تصویریں لے کر وہیں رہو جہاں تم بیٹھے ہو۔
دوسری جانبسابق نگران بنی گالا انعام خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میری آڈیو ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہی بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ سے متعلق گفتگو کی۔
