بلاول بھٹو کا اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج عشائیہ دے رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی چیئرمین کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ سینیٹ کے بینکوئیٹ ہال میں منعقد کیا جائے گا جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت حزب اختلاف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان بھی شریک ہوں گے ، عشائیے میں اپوزیشن کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے ۔

پیپلزپارٹی چیئرمین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن اراکین سے پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرینگے ،بلاول بھٹو کے عشائیے میں متفقہ حکمت عملی سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

Back to top button