چین میں تیار جدید ترین بحری جہاز پاک بحریہ کے سپرد
چین میں تیار کیا گیا جدید ترین بحری جہاز پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے سپرد کر دیا گیا ہے ، جہاز حوالگی کی تقریب بیجنگ میں ہوئی جس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاک بحریہ کے مشن کے سربراہ کموڈور راشد محمود شیخ نے کہا کہ پی این ایس طغرل پاک بحریہ کی بحری دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے فلیٹ کی بنیاد بنے گا۔مہمان خصوصی نے کمشنگ تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی این ایس طغرل کی آزمائش تمام شعبوں میں ثابت قدم رہی۔
کموڈور راشد محمود شیخ نے بتایا کہ امن، استحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں درپیش بحری چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنائیں گے۔ خطے کی مجموعی سیکیورٹی کے تناظر میں طغرل کلاس فریگیٹس بحرِ ہند میں سمندری دفاع کو یقینی بنانے۔
واضح رہے کہ پی این ایس طغرل 4 ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے پہلاجہاز ہے، یہ جہاز تکنیکی طور پر ایک جدید صلاحیت کاحامل پلیٹ فارم ہے ، کثیرالجہتی خطرات کے ماحول میں یہ جہاز بیک وقت مختلف اقسام کے بحری جنگی مشقیں انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
