بلاول کا 29 اکتوبر کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مقامی پریس کلبز کے سامنے مہنگائی کے خلاف 29 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔
پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران لاڑکانہ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے ، آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے۔عمران خان نے ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو چھیننے کی کوشش کی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، ہم اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرتے، عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے۔
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پیپلز پارٹی 29 اکتوبر جمعہ ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔
