واٹس ایپ نے کروڑوں موبائل فونز کیلئے سپورٹ ختم کر دی
سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ واٹس ایپ نے 2020 کے دوران جاری کردہ کروڑوں اینڈرائیڈ ، آئی او ایس موبائل فونز کی سپورٹ ختم کر دی۔واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی او ایس 9 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنیوالے آئی فونز کیلئے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے ، اینڈرائیڈ 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں واٹس ایپ سپورٹ ختم کی گئی۔
اپنے ایف اے کیو پیج میں واٹس ایپ نے بتایا کہ آئی او ایس 9 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کر رہے ہیں۔موبائل صارفین کو واٹس ایپ کیلئے اب آئی او ایس 10 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹمزدرکار ہوںگے۔
آئی فون ایس ای، آئی فون 5، 5 ایس اور 5 سی، 6 ایس اور 6 ایس پلس میں اب تک آئی او ایس 9 آپریٹنگ سسٹم ہے، انہیں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 10 یا اس کے بعد کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
اسی طرح اینڈرائیڈ 4.0.4 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز بھی یکم نومبر سے واٹس ایپ سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے۔
