بلدیاتی انتخابات:انگریزی نامزدگی فارمز نے اُمیدواروں کو چکرا دیا
ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختون خوا کے پندرہ اضلاع میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی فارم انگریزی میں ہونے کی وجہ سے اُمیدوار چکرا گئے۔

پانچ صفحات پر مشتمل انگریزی فارم دیکھ کر اُمیدواروں کے ہوش اُڑگئے۔ زرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والوں میں زیادہ تر افراد کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے۔ انگریزی فارم میں اُمیدواروں سے اندورن ملک و بیرون ملک جائیدادوں ، اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

دوسری جانب فارم انگریزی میں ہونے کی وجہ سے اُمیدوار اپنے فارم پُر کروانے کے لیے پڑھے لکھے افراد کے پاس پہنچنا شروع ہو گئے جبکہ متعدد اُمیدواروں نے مدد کے لیے وکلاء سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں ، اکثریت امیدواروں کے فارم مسترد ہو سکتے ہیں۔

