بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مستونگ میں صبح سویرے 5 بج کر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 51 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز مستونگ کے مغرب میں 20کلو میٹرتھا۔اس سے قبل گزشتہ دوپہر کے وقت بھی مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Back to top button