بلوچ مظاہرین کو ہراساں کرنے سے روکنےکی درخواست نمٹادی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کو ہراساں کرنے سے روکنے اور سہولیات فراہم کی درخواست نمٹا دی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ بلوچستان سے لوگ یہاں احتجاج کرنے بیٹھے ہیں آپ نے معاملے کو حل کرنا ہے عدالت نے نہیں۔ ان کے مسائل بلوچستان میں بھی آپ سے حل نہیں ہوئے۔ تربت یا کہیں پر بھی ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات درخواست گزار وکلا کو فراہم کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ مظاہرین سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین کو سیکورٹی فراہم کرنے اور بلوچ مظاہرین کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات 7 دنوں میں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Back to top button