بلے بازوں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا مطالبہ

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فاسٹ یا اسپن باؤلنگ سے قطع نظر بلے بازوں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے۔
حال ہی میں دبئی میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں کنگز الیون پنجاب کے فیلڈر نکلوس پوران کی جانب سے پھینکی گئی تھرو سن رائزرز حیدرآباد کے وجے شنکر کے ہیلمٹ پر کگی جس کے بعد وہ زمین پر گر گئے۔ ٹنڈولکر نے اس واقعےو کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیل دن بدن تیز ہوتا جا رہا ہے لیکن کیا یہ محفوظ بھی ہو رہا ہے؟ حال ہی میں ہم نے ایک واقعہ دیکھا جو بہت خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ بلے باز اسپنر کا سامنا کر رہا ہے یا فاسٹ باؤلر کا، پیشہ ورانہ سطح پر بلے باز کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا جائے۔
The game has become faster but is it getting safer?
Recently we witnessed an incident which could’ve been nasty.
Be it a spinner or pacer, wearing a HELMET should be MANDATORY for batsmen at professional levels.
Request @icc to take this up on priority.https://t.co/7jErL3af0m
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) November 3, 2020
سچن ٹنڈولکر نے ٹوئٹر پر دنیا کے تمام کرکٹ بورڈز کو ٹیگ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے درخواست کی وہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ 2014 میں سڈنی میں کھیلے گئے شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں آسٹریلین بلے باز فل ہیوز گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور دو دن کوما میں رہنے کے بعد وہ انتقال کر گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہیلمٹ کے معیار میں بہتری کے لیے اقدامات کیے لیکن سابق کرکٹرز مستقل اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے روی شاستری کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دلایا کہ کس طرح ایک نمائشی میچ میں فُل ٹاس گیند پر ان کے بلے کا باہری کنارہ لیتی ہوئی گیند نکل گئی تھی اور وہ بال بال بچے تھے۔
.@RaviShastriOfc, this also reminded me of the time when you got hit after top edging a full toss bowled by Mr. Gavaskar during an exhibition game. That could’ve been a grave injury too but thankfully wasn’t! 🙏🏻
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) November 3, 2020
سر گیند لگنے کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے کنکشن سب(سر گیند لگنے سے انجری کا شکار کھلاڑی) کے متبادل کا اعلان کیا تھا جس کے تحت میچ میں اس طرح کی انجری کا شکار ہوکر زخمی ہونے والے کھلاڑی کے متبادل کو طبی معائنے کے بعد میدان میں جانے کی اجازت ہوتی ہے اور بیٹنگ اور باؤلگ دونوں کر سکتا ہے۔ اس سے قبل آئی سی سی قوانین کے تحت گزشتہ سو سال سے زائد عرصے سے میچ میں زخمی ہونے والے کھلاڑی کی جگہ گراؤنڈ میں متبادل آ جاتا ہے لیکن اسے بیٹنگ یا باؤلنگ کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔
