بنوں میئر الیکشن: ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کا حکم
دھاندلی کی شکایات کے بعد الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر الیکشن کے دوران ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کا کا حکم دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی، جے یو آئی اور آزاد امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ریٹرننگ افسر اور تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کو یقینی بنایا جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بنوں کی تحصیل ککی میں ایک ہفتے میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر نے پہلی گنتی کے دوران ایک امیدوار کے علاوہ کسی کو نوٹس نہیں دیا۔
یاد رہے کہ خیبرپی کے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اس تحصیل سے پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے۔
