خیبرمیل میاں چنوں کے قریب حادثے کا شکار
بریک فیل ہونے کے باعث کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس کو میاں چنوں کے قریب حادثہ پیش آ گیا، کئی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔
پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق حادثے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ٹرین کے ڈرائیوز نے قریبی عزیز کے انتقال پر چارج چھوڑا اور دوسرے ڈرائیور کو ٹرین کا چارج دے دیا، جس پر چارج لینے آنے والے ڈرائیور نے بریکنگ پاور کو چیک نہیں کیا اور بریک پر کنٹرول نہیں رکھ سکا۔
ٹرین کو بریک فیل ہونے کے باعث لوپ لائن پر منتقل کیا گیا جس کے بعد اسے میاں چنوں پر روک لیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کو ملتان سے طلب کر لیا گیا۔
