’’کس نے کہہ دیا حکومت مشکل میں ہے‘‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بالکل مشکل میں نہیں ہے، ہر تین مہینے بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے۔
عمران خان نے پارلیمنٹ راہداری میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے کہا کہ جب سے نواز شریف پاکستان سے گئے ہیں، ہم روز سنتے ہیں کہ وہ آج آ رہے ہیں کل آ رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جب وہ سعودی عرب گئے تھے تب بھی ہم یہ سنتے تھے کہ وہ واپس آ رہے ہیں، شہباز شریف کی تقریر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نہیں ہوتی۔

ان کی ملازمت کی درخواست ہوتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کس نے کہہ دیا کہ حکومت مشکل میں ہے۔

Back to top button