بنگلہ دیش :شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک

بنگلا دیش کے شہر شب گنج میں دریاکنارے ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دلہا زخمی ہوگیا۔ماہرین کا کہناہے جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہونا آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات کاسبب ہے۔
Several lightning bolts hit a Bangladesh wedding party within a few seconds Wednesday, killing 16 people and injuring the groom, officials saidhttps://t.co/RrXC7BdNVQ
— AFP News Agency (@AFP) August 4, 2021
بنگلا دیش کو ان دنوں مون سون کے شدید طوفانوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بنگلا دیش میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ایک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں آسمانی بجلی گرنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ مئی میں ایک ہی دن میں 82 لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔
