بولی وڈ اداکار کی لاش گیسٹ ہاؤس سے برآمد

بولی وڈ اداکار آصف بسرا بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں واقع گیسٹ ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں اور ان کی موت کو مبینہ طور پر خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ‘آصف بسرا نے آج (12 جنوری کی) صبح میں خودکشی کی’۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا جو کل کیا جائے گا۔ بھارت کی شوبز و ٹی وی انڈسٹری میں دیگر ممالک کے مقابلے اداکاروں کی جانب سے خودکشی کرنے کا رجحان بھی زیادہ پایا جاتا ہے۔ بھارت میں ٹی وی اور شوبز سے وابستہ افراد میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا اندازہ 6 ماہ میں 6 اداکاروں کی خودکشی سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ اس وقت جہاں بھارت میں سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی تاحال بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، وہیں اب بھارت کے ایک اور اداکار نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 53 سالہ آصف بسرا امراوتی میں پیدا ہوئے تھے اور 1989 میں ممبئی آگئے تھے۔ مطابق آصف بسرا نے فزکس میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی تھی اور بطور تھیٹر آرٹس اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1998 میں فلم ‘وہ’ کے ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے ‘بلیک فرائیڈے’، ‘پرزانیا’، ‘آؤٹ سورسڈ’، ‘جب وی میٹ’، ‘ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی’، ‘کائی پوچے’،’کرش3’، ‘ایک ولن’، ‘ہچکی’ میں اداکاری کی۔ گزشتہ دہائی میں آصف بسرا لیڈر شپ، کمیونیکیشن اور ٹیم بلڈنگ ایٹ ورک پلیس میں 50 سے زائد ورکشاپس کا حصہ بنے۔ انہیں رواں برس آخری مرتبہ ڈزنی اور ہوٹ اسٹار کی ویب سیریز ‘ہوسٹیجز’ میں کے دوسرے سیزن میں دیکھا گیا تھا جو رواں برس ریلیز ہوئی تھی۔ اداکار آصف بسرا ایمیزون پرائم کی ویب سیریز پاٹال لوک میں میڈیا ہاؤس کے سینئر ایگزیکٹو کے کردار میں دکھائی دیے تھے، جو رواں برس کے اوائل میں ریلیز ہوئی تھی۔ آصف بسرا نے ‘ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی’ میں اداکار عمران ہاشمی کے والد کا کردار ادا کیا تھا، انہوں نے نیشنل ایوارڈ یافتہ گجراتی فلم ‘رونگ سائیڈ راجو’ (2016) میں بھی کردار ادا کیا تھا۔ بھارت کی کئی شوبز شخصیات نے بھی آصف بسرا کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔
