بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

بھارتی ائیر چیف بپن راوت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ہے جس سے حادثے کی وجوہات کو جاننے میں مدد ملی سکے گی۔

بھارت میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ائیر چیف بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تامل ناڈو میں بھارت کے پہلے چیف ڈیفنس آف اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ مدھولکا راوت اور دیگر 11 اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے تھے ۔حادثے میں ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گیا تھا جو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون وائرس کی آمد نے خوف کی فضا پیدا کر دی
بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری تحقیقات شروع کرتے ہوئے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا تھا جبکہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو واقعے پر بریفنگ بھی دی تھی۔

Back to top button