بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

بھارتی اداکارہ و ماڈل سیجل شرما ممبئی میں موجود اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔تاہم پولیس کے مطابق اداکارہ نے خودکشی کی، جس کا ذکر جائے وقوعہ سے ملنے والے ایک تحریری نوٹ میں کیا ۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق سیجل شرما کی لاش ان کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔پولیس کو ان کی لاش کے پاس سے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر بھی ملی جو ممکنہ طور پر انہوں نے خودکشی سے پہلی لکھی تھی۔
اس نوٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کچھ سنگین ذاتی مسائل کے بعد کیا ہے۔
واضح رہے کہ راجستان سے تعلق رکھنے والی سیجل شرما کچھ برس قبل ممبئی منتقل ہوئیں تھی۔وہ بھارتی ڈرامے ‘دل تو ہیپی ہیں جی’ میں کام کررہی تھی۔
https://www.instagram.com/p/BiyAT_Yl7y-/?utm_source=ig_web_copy_link
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھارتی اداکار کشال ٹنڈن کی خودکشی کی خبر نے بھی بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button